ٹرمپ اور تحریک مواخذہ
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے دوران صدر ٹرمپ کے مواخذے کے بارے میں ووٹنگ کراسکتی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ جیری نیڈلر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ کے مواخذے کا معاملہ کسی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تووہ تین منٹ سے بھی کم وقت میں امریکی صدر کی مذمت میں فیصلہ سنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین گیٹ اسکینڈل میں ٹرمپ کے خلاف ٹھوس ثبوت و شواہد موجود ہیں۔ امریکا کے پانچ سو وکلا اور قانون دانوں نے بھی کانگرس کوایک خط لکھ ٹرمپ کے رویّے اور اقدامات کو خیانت قراردیتے ہوئے ان کا مواخذہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے ٹیلی فونی مکالمے کا رازش فاش ہوجانے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذہ کا حکم دیا تھا۔