Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۱:۵۵ Asia/Tehran
  • دنیا خطے میں نئی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کے نتیجے میں پیداہونے والی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کئے بغیر، ایران اور امریکا دونوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ 
انتونیو گوتریش نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں خلیج فارس میں ایک اور جنگ کی تاب نہیں ہے۔

 

ٹیگس