ایران کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر وائٹ ہاؤس کی تاکید
ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر حنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایک دن بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کی پالیسیاں جاری رہیں گی
اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے باوجود ایران کے مقابلے میں امریکہ کی اسٹریٹیجی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق واشنگٹن ، ایران کے خلاف شدید پابندیاں جاری رکھے گا اور مغربی ایشیا میں اپنے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے بھی یورپی اتحادیوں کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے سلسلے میں ان کا موقف مفید نہیں تھا۔
پمپئو نے مزید کہا کہ انھوں نے علاقائی اتحادیوں سے بات کی ہے اور امریکہ نے اس سلسلے میں جوکیا ہے اور کیوں کیا ہے اس کی وضاحت کردی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے حالیہ خطرناک دہشت گردانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے ۔