سڈنی میں امریکی قونصل خانے کے باہر امریکا مخالف اجتماع
Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
آسٹریلیا کے سیکڑوں طلبا نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت میں ایک احتجاجی اجتماع کیا۔
آسٹریلیا کے سیکڑوں طلبا نے سڈنی میں امریکی قونصل خانے کے باہر اجتماع کرکے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور امریکا سے شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔ امریکا مخالف اس اجتماع کے شرکا نے آسٹریلیا کی حکومت سے کہا کہ وہ عراق سے غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کا احترام کرتے ہوئے اپنی فوج عراق سے واپس بلائے۔ امریکا کی دہشت گرد فوج نے تین جنوری کی علی الصبح بغداد ہوائی اڈے پر سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی الہمندس نیز ان کے کئی ساتھیوں کو دہشت گردانہ حملہ کرکے شہید کردیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔