لندن میں چاقو زنی کی واردات میں 3افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i360838-لندن_میں_چاقو_زنی_کی_واردات_میں_3افراد_ہلاک
مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں چاقو زنی کی واردات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۱ Asia/Tehran
  • لندن میں چاقو زنی کی واردات میں 3افراد ہلاک

مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں چاقو زنی کی واردات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ سیون کنگز اسٹیشن کے قریب ایلمسٹیڈ روڈ پر اتوار کی شام پیش آیا۔

چاقو زنی کی واردات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے، علاقے میں سیکشن 60 نافذ کردی گئی جس کےتحت پولیس کسی بھی شخص کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن میں فائرنگ، چاقو سے حملے اور لوگوں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو‏ئے۔