مالی میں فوجی اڈے پرفائرنگ سے 19 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361172-مالی_میں_فوجی_اڈے_پرفائرنگ_سے_19_اہلکار_ہلاک
افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۴ Asia/Tehran
  • مالی میں فوجی اڈے پرفائرنگ سے 19 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر آئے اور سوکولو آرمی بیس پر کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی سازوسامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

مالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حملہ آوروں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ اس فوجی بیس میں وہ اہلکار تعینات تھے جو ملحقہ بستیوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔