Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد اسّی سے تجاوز

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اسّی سے تجاوز کرگئی ہے۔

بینجنگ سے موصولہ رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ذرائع نے کورونا وائرس سے اسّی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک دو ہزار سات سو چوالیس افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات مل چکی ہیں۔اسی کے ساتھ اطلاعات ہیں کہ چین نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں تا اطلاع ثانوی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے کورونا کے وبائی شکل میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ووہان شہر سے ، ہنگامی طور پر شہریوں کو نکال لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا بیماری میں پانچ افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریبا سو افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔