ایک سو تینتیس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کی مخالفت کر دی
برطانوی پارلیمنٹ کے ایک سو تینتیس ممبران پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے سینچری ڈیل نامی امریکی صیہونی منصوبے کی مخالفت کی ہے
برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اس بیان میں وزیراعظم بوریس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے سینچری ڈیل کو مسترد کردیں۔
اس بیان پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کو ملت فلسطین کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ سینچری ڈیل نے مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی منطقی اصول فراہم نہیں کیا ہے بلکہ قیام امن کے مواقع کم کردیئے اور بین الاقوامی قوانین کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سینچری ڈیل کی ایسے وقت میں رونمائی ہوئی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھائے جانے سے فلسطینی عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور انھیں دربدری اور بےسروسامانی کا سامنا ہے۔