اقوام متحدہ کی شام میں فوجی مہم پرگہری تشویش
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے شمالی شام میں فوجی مہم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس خطے میں لڑائی کو فوراً ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اینٹونیو گوتریس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شمالی شام میں جاری فوجی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں،ان کے بینادی ڈھانچوں جیسی صحت سہولیات پر حملے کو قبول نہیں کیاجاسکتا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا، سبھی فریقوں کو چاہے وہ فوجی ہوں یا دہشت گرد گروپ، بین الاقوامی انسانی قوانین اور فرائض پرعمل کرنا چاہئے جس کے تحت شہریوں کی حفاظت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
اینٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل فوج کے ذریعہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔