سیب یا کیلا؟ وزن کم کرنے کے لیے کون سا بہتر ہے؟
قدرت کی نعمتیں جو نہ صرف ذائقے سے بھرپور ہیں بلکہ وزن گھٹانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں
سحر نیوز/صحت: اسمارٹ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہے جس کیلئے کوئی جم تو کوئی تازہ فضا میں جا کر ورزش کرنے کو پسند کرتا ہے، کوئی زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر قابو پاکر بھی اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو 2 ایسے پھل کا بتاتے ہیں جو آپ کے وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سیب
سیب آئرن سے بھرپور پھل ہے اور اسے فائبر کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔
جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور غذا کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور دل کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے، جسم میں کولیسٹرول کے کم ہونے سے وزن میں کمی ممکن ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ سیب میں quercetin اور catechins نامی اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے بچانے میں
مدد کرتے ہیں، یہ طاقتور مرکبات آپ کے خلیات کو نقصان سے بچانے اور مجموعی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں۔
کیلا
اب بات کی جاتی ہےکیلے کی افادیت کی۔
پوٹاشیم سے بھرپور کیلے آپ کے جسم کے لیے ایک سپر ہیرو کی طرح ہیں، ان میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہ ضروری معدنیات سیال توازن کو منظم کرنے اور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ پوٹاشیم فالج اور قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ کیلے میں فائبر بھی پایا جاتا ہے، فائبر آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے اور ہاضمے کے نظام کو سست کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
دونوں میں سے کون سا پھل وزن کم کرنے کیلئے زیادہ مفید ہے؟
کیلے اور سیب دونوں ہی وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں لیکن سیب کیلے پر برتری لے جاتے ہوئے زیادہ نظر آتا ہے کیونکہ سیب میں کم کیلوریز اور قدرے زیادہ فائبر ہوتا ہے جو وزن کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
تاہم کیلے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ صحت مند ہاضمے کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وزن میں کمی کے لیے بہترین پھل وہ ہی ہے جسے آپ متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے طور پر کھاتے ہیں۔