Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  •   ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے : یورپی یونین

یورپی یونین کا دعوی ہے کہ وہ ایٹمی سمجھوتے کے تحفط کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی

یورپی یونین نے خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل کے حالیہ دورہ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یورپی یونین ایٹمی سمجھوتے کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔اس بیان میں ایران کے اعلی حکام سے جوزف بورل کی ملاقاتوں اور ان میں زیرغور آنے والے موضوعات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اور جوزف بورل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بورل نے تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور ایٹمی سمجھوتے کے کوراڈی نیٹر کی حیثیت سے ہر وہ قدم اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ دنیا اور علاقے کی سیکورٹی کے لئے ایٹمی سمجھوتےکا تحفظ ضروری ہےیورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل نے پیر کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی اور ایٹمی سمجھوتے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔