چین میں کورونا وائرس کے قہر سے بچنے کی تدبیریں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361769-چین_میں_کورونا_وائرس_کے_قہر_سے_بچنے_کی_تدبیریں
چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 637 تک ہوگئی ہے اور حکومت نے اس جان لیوا انفیکشن کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۴ Asia/Tehran

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 637 تک ہوگئی ہے اور حکومت نے اس جان لیوا انفیکشن کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کو جنیوا میں اجلاس کے دوران بتایا کہ چین میں اب تک اس جان لیوا وائرس کے 31 ہزار 211 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب جاپانی بحری جہاز پر مزید 41 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد جہاز میں متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس 'چمگادڑ' اور نایاب جانور 'پنگولین' کے ذریعے انسانوں تک منتقل ہوا۔