برطانوی کابینہ میں شدید اختلافات کئی وزراء فارغ
اختلافات کے بعد برطانوی وزیرخزانہ ساجد جاوید نے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جگہ رشی سوناک کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے۔
برطانوی کابینہ میں شدید اختلافات کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے، شمالی آئر لینڈ کے سیکرٹری جولین اسمتھ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا، وزیر تجارت اینڈریا لیڈسم کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ الوک شرما کو برطانیہ کا وزیر تجارت تعینات کیا گیا ہے، وزیر ماحولیات تھریسا ویلیرز، برطانوی اٹارنی جنرل جیفری کاکس کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر ہاؤسنگ ایستھر مک وے بھی عہدہ بچانے میں ناکام ہوئے، ڈومینک راب وزیرخارجہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، رابرٹ بَک لینڈ وزیر انصاف کا عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے، پریتی پٹیل برطانیہ کی وزیر داخلہ رہیں گی۔