سینیٹر برنی سینڈرز کی کامیابی پر ٹرمپ سیخ پا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i362461-سینیٹر_برنی_سینڈرز_کی_کامیابی_پر_ٹرمپ_سیخ_پا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ٹوئیٹ میں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنے حریف پر جملے کسے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • سینیٹر برنی سینڈرز کی کامیابی پر ٹرمپ سیخ پا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ٹوئیٹ میں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنے حریف پر جملے کسے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں ڈیموکریٹ صدارتی حریف امیدواروں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ یوں دکھائی دے رہا ہے کہ پاگل برنی سینڈرز نے نواڈا ریاست میں میدان مار لیا ہے۔

امریکی ریاست نواڈا میں ہونے والے ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کے انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے سب سے زیادہ 364 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ جو بائیڈن 129 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اور ارب پتی ٹوم سٹایر نے 60 ووٹ حاصل کئے۔

 اس سے قبل امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات  بھی برنی سینڈرز نے جیت لیے تھے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔