ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی مخالفت کریں گے، روس
Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
روس نے ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے ایران کے ساتھ تعاون کو بنیاد بنا کر دنیا کے بعض ملکوں پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہےانہوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔میخائل بوگدانوف نے کہا کہ روس سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اقوام متحدہ کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تیرہ افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، ان افراد اور کمپنیوں کا تعلق، چین عراق، روس اور ترکی سے بتایا جاتا ہے۔