امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i362846-امریکا_میں_کورونا_وائرس_سے_ہلاکتوں_میں_تیزی_سے_اضافہ
امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے واشنگٹن میں مزید 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی، یہ چاروں افراد واشنگٹن کے ہسپتال میں داخل تھے۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد افراد متاثر ہیں جن میں سے 18 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ پر کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے پر کڑی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ سیکڑوں افراد متاثر ہیں۔

دریں اثنا برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 89 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔