مالی میں فوجی اڈے پر حملہ ، تیس فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363594-مالی_میں_فوجی_اڈے_پر_حملہ_تیس_فوجی_ہلاک
نامعلوم مسلح افراد نے افریقی ملک مالی کے شمال مغربی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے کم سے کم تیس فوجیوں کو قتل کردیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • مالی میں فوجی اڈے پر حملہ ، تیس فوجی ہلاک

نامعلوم مسلح افراد نے افریقی ملک مالی کے شمال مغربی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے کم سے کم تیس فوجیوں کو قتل کردیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔مالی کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں حالیہ برسوں میں خوں ریز تشدد رونما ہوتے رہے ہیں۔

مالی دوہزار بارہ سے کودتا اور بدامنی کا شکار رہا ہے ۔ مالی میں دوہزار تیرہ سے مینوسما اور فرانسیسی فوجی تعینات ہیں لیکن انھوں نے قیام امن میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی ہے اور دہشتگردانہ خطرات بدستور موجود ہیں۔