Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • دنیا کا ہر کونہ کورونا کی لپیٹ میں

کورونا وائرس (کووڈ -19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ دنیا کے 205 ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

کورونا سے دنیا بھر میں تباہی پھیل گئی، مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار 732 ہو گئی، 16 لاکھ 5000  سے زائد متاثر ہیں اور دنیا کا ہر کونہ کورونا کی لپیٹ میں ہے۔ اٹلی میں کورونا اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اسپین میں کورونا سے 15 ہزار 447 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے مزید 42 کیس سامنے آ گئے، صوبہ ہبئی میں ایک ہلاکت کی بھی خبر ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 81907 تک  جا پہونچی ہے جبکہ 3336 افراد مارے گئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہزار 978 ہو گئی ہے۔ کورونا سے جرمنی میں 2 ہزار 607، فرانس میں 12ہزار 210،  اور ترکی میں 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک کے لیے 500 ارب یورو کے امدادی پیکج پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس