نتن یاہو کو نا اہل قرار دیا جائے: لیبرمین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364831-نتن_یاہو_کو_نا_اہل_قرار_دیا_جائے_لیبرمین
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے بن یامین نتن یاہو کو وزارت عظمی کے لیے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کو نا اہل قرار دیا جائے: لیبرمین

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے بن یامین نتن یاہو کو وزارت عظمی کے لیے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل بیتونا نامی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ لیبرمین نے اسپیکر پارلیمنٹ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کو وزیر اعظم بننے سے روکنے کے لیے ضروری قانون سازی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو مسلسل وقت ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط سے گریزاں ہیں۔