امریکا، مائیک پینس کی سکریٹری کورونا میں مبتلا
امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کی پریس سکریٹری کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کی پریس سکریٹری کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح وائٹ ہاوس میں کورونا کے کیسز کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیٹی آج اچانک کورونا پازیٹیو پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے رابطے میں نہیں رہی لیکن نائب صدر کے رابطے میں وہ رہی ہیں، حالانکہ مائیک پینس کا کورونا ٹیسٹ ہوا جس میں ان کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔
اس سے پہلے وائٹ ہاوس کی سیکورٹی پر تعینات ایک سیکورٹی اہلکار کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ اس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا روزانہ کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مذکورہ فوجی صدر ٹرمپ کی سیکورٹی پر تعینات تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس سیکورٹی اہلکار سے ان کا رابطہ بہت ہی کم رہا ہے۔