May ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا انتباہ، سب مل کر بحران کا سامنا کریں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایک چھوٹے سے وائرس کی وجہ سے پوری دنیا ایسے بحران سے گزر رہی ہے جس کا پہلے مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

انٹونیوگوٹیرس نے کہا کہ کوویڈ-19 وبا پوری دنیا میں ایسی تباہی مچانے کا سبب بن سکتی ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شدید غذائی قلت خشکسالی کا بھی آغاز ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق کورونا سے پیدا ہونے والی گراوٹ کا اگر سبھی قوموں نے مل کر مقابلہ نہیں کیا تو دنیا کی پیداوار میں 8500 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو جائے گی ۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ اس بحران سے بچنے کے لئے ہم سب کو کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا نے ہماری کمزوری کو سامنے لا دیا ہے۔ گوٹیرس کا کہنا تھا کہ حال کے عشروں میں بھی سبھی فنی اور سائنسی ترقی کے باوجود اس وقت ہم ایک چھوٹے سے وائرس کی وجہ سے ایک شدید انسانی بحران میں مبتلا ہیں۔

 

ٹیگس