Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کی درخواست پر آسیان وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ملتوی

آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس جو کل تھائیلینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کے جائزے کے لئے منعقد ہونے والا تھا ،ئیلینڈ کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے-

سحرنیوز/دنیا:   ملیشیا کے جریدے دی اسٹار نے ایک خبر میں لکھا ہےکہ تھائیلینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں آسیان کے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس جو کل سولہ دسمبر کو ہونا طے پایا تھا آئندہ ہفتے بائیس دسمبر کو منعقد ہوگا- ملیشیا کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یہ التوا تھائیلینڈ کی درخواست پر انجام پایا ہے-

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

اس خصوصی اجلاس کی صدارت ملیشیا کے وزیر خارجہ اور آسیان کے موجودہ صدر " داتوک سری محمد حسن " انجام دیں گے-

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ تھائیلینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ہم آہنگ کوششیں انجام دے رہے ہیں تاکہ ان دو ملکوں کا سرحدی تنازعہ اور باہمی دشمنی ختم ہوسکے

 

ٹیگس