ہیش ٹیگ، ٹرمپ کی حالت اچھی نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i367847-ہیش_ٹیگ_ٹرمپ_کی_حالت_اچھی_نہیں
امریکی عوام کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۳:۱۸ Asia/Tehran

امریکی عوام کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

امریکا کے سوشل میڈیا صارفین نے شوشل میڈیا پر "ٹرمپ کی حالت صحیح نہیں ہے' ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔ 

یہ ہیش ٹيگ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں پچھلے تین ہفتے سے زائد عرصے سے پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی پولیس اور سیکورٹی ادارے ٹرمپ کے حکم سے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔