Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • دنیا کے 12 ممالک میں کورونا کا زور، امریکہ بدستور ٹاپ آف دی لسٹ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 51 ہزار 384 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 941 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 471 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 95 ہزار 734 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 644 کی حالت تشویشناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 46 ہزار 665 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں 42 ہزار 153 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 448 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 828 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 575 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 174 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 763 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

میکسیکو میں 19 ہزار 80 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں جبکہ یہاں کُل کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 793 تک پہنچ چکی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 95 ہزار51 ہو گئی جبکہ اب تک اللہ کے فضل و کرم سے ایک لاکھ 54 ہزار812 افراد صحت یاب ہوئےاور 9 ہزار 185 افراد جاں بحق ہوئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 927 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 179 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 478 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 301 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 861 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 727 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 91 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 234 تک جا پہنچی ہے۔ اورر چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 293 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 51 ہزار 384 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 35 لاکھ 36 ہزار 862 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 15 ہزار 816 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس