ٹرمپ نے امریکی مظاہرین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے ڈالی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i368128-ٹرمپ_نے_امریکی_مظاہرین_کو_جیل_میں_ڈالنے_کی_دھمکی_دے_ڈالی
امریکا میں تاریخی بردہ فروشوں اور نسل پرستوں کے مجسمے گرانے والوں کے لئے دس سال قید کی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکی مظاہرین کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے ڈالی

امریکا میں تاریخی بردہ فروشوں اور نسل پرستوں کے مجسمے گرانے والوں کے لئے دس سال قید کی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایسوسی شیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیڈرل حکومت کو فرمان جاری کیا ہے کہ امریکا کے معروف بردہ فروشوں اور نسل پرستوں کے مجسمے گرانے والوں کو دس سال قید کی سزا دی جائے ۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس فرمان پر فورا عمل درآمد شروع کیا جائے اور کسی کو مستثنی نہ رکھا جائے۔

امریکہ میں بردہ فروشی کے دور کی یاد تازہ کرنے والی یاد گاروں اور تاریخ بردہ فروشوں کے مجسموں کے بارے میں ٹرمپ کا نیا فرمان ایسے عالم میں جاری ہوا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران امریکی تاریخ کے متعدد معروف بردہ فروشوں اور بردہ داری نیز نسل پرستی کے طرفداروں کے مجسمے گرادیئےگئے ہیں۔