امریکی پولیس کی بے حیائی، گولی مار کر خوشی کا اظہار+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i368652-امریکی_پولیس_کی_بے_حیائی_گولی_مار_کر_خوشی_کا_اظہار_ویڈیو
امریکا میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے مسلسل ہو رہے ہیں لیکن پولیس کا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بے حیائی کا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran

امریکا میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے مسلسل ہو رہے ہیں لیکن پولیس کا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بے حیائی کا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

آئے دن سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے ذریعہ روا رکھے گئے ظلم و تشدد کے ویڈیوز سامنے آتے رہتے ہیں ۔  انسانی حقوق اور مساوات کے کھوکھلے نعرے لگانے والے امریکا کی قلعی دنیا کے سامنے کھل گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں گورے پولیس اہلکار، سیاہ فام نوجوانوں پر گولی چلا کر خوش ہو رہے ہیں۔