ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع، جوہری معاہدے کو دفن کرنے کے مترادف ہے: روس
روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران مخالف اسلحہ پابندی کی تجدید کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بہت زیادہ نقصانات سامنے آئیں گے۔
اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے روسی خبررساں ادارے تاس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف اسلحہ پابندی کی تجدید، جوہری معاہدے کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی قرارداد کی منظوری سے جامع ایٹمی معاہدے کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ویسلے نبنزیا نے کہا کہ ہم نے اپنے امریکی شراکت داروں کو ابتدا ہی میں بتایا دیا تھا کہ وہ اس طرح کی قرارداد پاس نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ صیہونی لابی اور امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں جبکہ ایران، روس اور چین نے اس کی سخت مخالفت کی ہے اور ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2231 کے حوالے سے ہر قسم کی نئی پابندی کو ایرانی قوم سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کو بہت نقصان پہنچایا، لہذا امریکہ کو ایرانی قوم کو پہنچائے گئے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ جواد ظریف واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سمیت متعدد عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے عالمی سطح پر بد اعتمادی کی فضا قائم کی ہے اور امریکہ پر عالمی برادری کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ