بیروت دھماکے کی شدت، ہالینڈ کے سفیر کی اہلیہ کا دردناک ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i370659-بیروت_دھماکے_کی_شدت_ہالینڈ_کے_سفیر_کی_اہلیہ_کا_دردناک_ویڈیو
ہالینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں تعینات ملک کے سفیر کی اہلیہ، بیروت دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۲ Asia/Tehran

ہالینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں تعینات ملک کے سفیر کی اہلیہ، بیروت دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیروت کے شدید دھماکے میں ملک کے سفیر کی اہلیہ بری طرح زخمی ہوگئی تھیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین دن کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے وہ گھر کے باہر ایک ریلنگ سے ٹکرا گئیں جس کے بعد وہ کافی زخمی ہوگئی تھیں۔

55 سالہ ہدویگ والٹمانس مولیرکا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔