عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i371760-عراق_امریکی_دہشت_گرد_فوجیوں_کے_کانوائے_کے_راستے_میں_دھماکہ
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے جنوب میں امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد کے فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے جنوب میں امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد کے فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ حلہ اور دیوانیہ شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد ، فوجی سازو سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔