امریکا، جاری نسل پرستی کے خلاف رکن پارلیمنٹ چیخ پڑیں+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i372251-امریکا_جاری_نسل_پرستی_کے_خلاف_رکن_پارلیمنٹ_چیخ_پڑیں_ویڈیو
امریکی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن ایلہان عمر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں صدیوں سے نسلی مظالم جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۲:۰۰ Asia/Tehran

امریکی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن ایلہان عمر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں صدیوں سے نسلی مظالم جاری ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے لائیو ویڈیو پیغام میں میں کہا کہ ہمارے ملک میں صدیوں سے نسلی مظالم جاری ہیں اور اسی لئے مظاہرین سڑکوں پر اتر آئے ہیں تاکہ امریکا میں ناانصافی کی اس صورتحال کو تبدیل کریں۔

ایلہان عمر نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا سسٹم ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد غریبی کا شکار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو متعدد قسم کے مسائل کا سامنا ہے اور اسی لئے انہوں نے سڑکوں پر اتر کر اعتراض شروع کر دیا ہے تاکہ پوری دنیا سن لے۔