امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں وحشتناک اضافہ
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
جان ہوپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو تہتر افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار آٹھ سو پندرہ ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مریضوں میں بتیس ہزار نو سو سے زائد افراد کا اضافہ ہوا اور اس طرح امریکہ میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد تریسٹھ لاکھ انسٹھ ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ورلڈو میٹر نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا میں متبلا افراد کی تعدداد پینسٹھ لاکھ پچاس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچانوے ہزار دوسو سے زائد ہے۔کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اس موذی وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکہ اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔