Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ بندی کے بعد بھی جنگ کا سلسلہ جاری

فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں نے قرہ باغ کے علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے فوجیوں نے ہفتے کو قرہ باغ کے قریب واقع شہروں استپاناکرت اور شوشی پر گولہ باری کی جس کے بعد آرمینیا کے فوجیوں نے بھی جوابی حملے کئے۔

قرہ باغ جنگ کے دونوں فریقایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ستائیس ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس