آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ میں 5 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: روسی صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i374756-آرمینیا_اور_آذربائیجان_کے_مابین_جنگ_میں_5_ہزار_ہلاکتیں_ہوئیں_روسی_صدر
روس کے صدر نے کہا ہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ میں اب تک کم از کم 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ میں 5 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: روسی صدر

روس کے صدر نے کہا ہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ میں اب تک کم از کم 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں کے مابین جاری جنگ پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ روس کے آرمینیا اور آذربائیجان دونوں کے ساتھ تعلقات کا ذکرکیا۔ انہوں نے قرہ باغ کی جنگ کو ایک المناک  قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں نے قرہ باغ کے علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔

قرہ باغ جنگ کے دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ 27 ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔