ریئل میڈریڈ نے بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
اسپین کی معروف لالیگا فوٹبال لیگ کے مقابلے میں دو صف اول کی دو یورپی ٹیموں بارسلونا اور رییل میڈریڈ کے درمیان شاندار میچ کھیلا گیا۔
اسپین کی لالیگا فوٹبال لیگ کے ساتویں ہفتے میں اسپین اور اسی طرح یورپ کی دوبہترین ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں ریئل میڈریڈ نے داغا جس کے بعد بارسلونا نے نویں منٹ میں شاندار گول کرکے میچ ایک ایک برابر کر دیا لیکن باسٹویں منٹ میں رییل میڈریڈ نے ایک بار پھر گول کرکے بارسلونا کے مقابلے میں برتری حاصل کرلی۔
ریئل میڈریڈ نے دوسرے گول پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ میچ کے آخری لمحات میں تیسرا اور میچ کا آخری گول بھی داغ دیا اور اس طرح ریئل میڈریڈ نے میچ میں بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔