ونزوئیلا کی دو ٹوک، جب ضرورت ہوگی ایران سے اسلحے خریدیں گے
ونزوئیلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ضروت پڑنے پر قانونی راستے سے ایران کے اسلحے خریدیں گے۔
ونزوئیلا کے وزیر خارجہ خورخے ایریزا نے ایران کے خلاف سیکورٹی کونسل کی اسلحہ جاتی پابندیوں کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوگي ہم ایران سے اسلحے خریدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاراکاس تجارت، زارعت، توانائی، حمل و نقل اور فوجی جیسے بہت سے شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور اس کی تاریخ سابق صدر ہیوگو چاویز کے دور حکومت سے متعلق ہے جو نیکولس مادورو کے انتظامیہ میں زیادہ فروغ پایا ہے۔
اس سے پہلے ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی ایک بار پھر کہا کہ ان کے ملک نے ایران سے میزائل نہیں خریدے نہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے تاکید کی کہ ایرانسے میزائل خریدنا، اچھا آئیڈیا ہے۔
انہوں نے کولمبیا کے اس دعوے کی جانب اشارہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ونیزوئیلا نے ایران سے میزائل خریدے ہیں، کہا کہ کولمبیا امریکا کی خفیہ ایجنسی کی کٹھپتلی ہے۔