امریکی انتخابات اپڈیٹ، جوبائیڈن 237، ٹرمپ 210 الیکٹورل ووٹ کے حامل
امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن بدستور واضح اکثریت سے ٹرمپ سے آگے ہیں۔
اپڈیٹ: 9:55am
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے اور اب تک کے حاصلہ نتائج کے مطابق جوبائیڈن نے 237 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 210 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔
سامنے آنے والے نتائج کے بعد ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں ہم فتح یاب ہوں گے، ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق جوبائیڈن کو امریکی صدر پر برتری حاصل ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جیت کے لیے سوئنگ اسٹیٹس خصوصی طور پر پنسلوانیا، فلوریڈا، مشی گن اور جنوبی کیرولینا کی طرف نظریں جمی ہوئی ہیں۔ جوبائیڈن نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں جس کی کل آبادی پانچ ہے، سے کامیاب ہو گئے ہیں۔