Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • جو بائیڈن کامیابی سے صرف 6 قدم کے فاصلے پر

ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں جیت کیلئے پرامید ہوں لیکن ابھی اعلان نہیں کررہا، جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی انتخابات میں اپنی کامیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی شہر ڈلاویئر میں انتخابی نتائج کے آخری مرحلے کے موقع پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ واضح ہوگیا ہم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی تو ہم جیت جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاپولر ووٹ کا فرق بھی بڑھتا جائے گا، جیت میری نہیں تمام امریکی عوام کی ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

جو بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ اس طرح جو بائیڈن  جیتنے سے صرف 6 قدم کے فاصلے پر ہیں۔

واضح رہے کہ2016 ءکے انتخابات میں امریکی ریاست مشی گن سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے۔ مشی گن کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

ٹیگس