ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیماؤں کے لیے کھول دیا گیا
Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
سات ماہ کے انتظار کے بعد کوہ پیماؤں نے ہمالیہ کی چوٹیوں کی جانب سفر پھر سے شروع کر دیا ہے۔
خبروں کے مطابق حکومت نیپال نے کورونا کے حوالے سے پائی جانے والے تشویش کے باوجود کوہ پیماؤں کو ایورسٹ فتح کرنے کی اجازت دے دی ہے، البتہ حکومت نپبال کے جاری کردہ حکم نامےکے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو اپنی آمد کے وقت ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
نیپال کے محکمہ سیاحت کے مطابق فی الحال صرف ایسے کوہ پیماؤں کو جانے دیا جائے گا جنہوں نے پہلے سے اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایورسٹ سیمت دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں واقع ہیں۔