Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی کوہ پیما آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ اونچی چوٹی پر ایرانی پرچم نصب کرکے امر ہوگیا

ایک ایرانی کوہ پیما ابوالفضل گوزلی نے 8 ہزار میٹر سے زیادہ اونچی چوٹی”ماکالو“ کو سر کرکے عالمی ریکارڈ بنایا، وہاں ایرانی پرچم نصب کیا لیکن واپس نہیں آسکا اور امر ہوگیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار 485 میٹر اونچی پہاڑی چوٹی ”ماکالو“ کو موسم سرما میں سر کرنے میں ایک ایرانی کوہ پیما ابوالفضل گوزلی کو 15 جنوری کے روز کامیابی حاصل ہوئی لیکن اس چوٹی پر پرچم ایران نصب کرنے کے بعد وہ واپس آ رہے تھے کہ لاپتہ ہوگئے۔ امدادی ٹیم نے ایک ہفتے تک ابوالفضل گوزلی کو تلاش کیا لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ ابوالفضل گوزلی دسمبر 2025 کے اواخر میں نیپال سے ”ماکالو“ چوٹی کو سر کرنے کی مہم پر گئے تھے۔

 

42 سالہ ابوالفضل گوزلی تبریزی نے گزشتہ سال بھی 8000 میٹر سے زیادہ اونچی اس چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کی تھی اور 7900 میٹر تک پہنچ بھی گئے تھے لیکن اس کے بعد علاقے کی موسمی صورت حال نامساعد ہونے کی وجہ سے واپس ایران آگئے تھے۔

 

اطلاعات کے مطابق ہمالیہ میں 8 ہزار میٹر سے زیادہ اونچی 14 چوٹیاں واقع ہیں اور ”ماکالو“ چوٹی ان میں سب سے زیادہ سخت اور خطرناک چوٹی شمار ہوتی ہے۔ ابوالفضل گوزلی سے پہلے کسی بھی ایرانی کوہ پیما نے”ماکالو“چوٹی کو سر کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور تاریخ میں ابھی تک صرف ایک بار اس چوٹی کو سر کیا گیا ہے۔

17 سال پہلے پہلی بار پولینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما ”ماکالو“ چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے بعد دنیا کا کوئی بھی کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ ابوالفضل گوزلی پہلے ایرانی کوہ پیما تھے جو ”ماکالو“ چوٹی کو سر کرنے میں کامیاب رہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

موسم سرما میں”ماکالو“ چوٹی کا درجۂ حرارت منفی 30 سے 50 سینٹی گریڈ رہتا ہے اور منفی 30 سینٹی گریڈ موسم کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ہوتا ہے۔ 

 

ٹیگس