ہندوستان میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیاء کے متعدد ملکوں کے ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری
ہندوستان میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیاء کے متعدد ملکوں کے ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایشیائی ممالک نے اپنی سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے
سحرنیوز/دنیا: تائیوان کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس کیٹیگری پانچ کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس سے اموات کی شرح چالیس سے ستر فیصد تک ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیپاہ کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق کی جائے۔پاکستان میں نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے سو کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیاہے ۔ محکمۂ صحت سندھ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔
برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے ہندوستانی مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔