امریکہ، کورونا ہلاکتیں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377203-امریکہ_کورونا_ہلاکتیں_2_لاکھ_82_ہزار_سے_زائد
جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار، اڑسٹھ مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس ملک میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بیاسی ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، کورونا ہلاکتیں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد

جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار، اڑسٹھ مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس ملک میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بیاسی ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں ایک لاکھ تہتر ہزار تین سو بیاسی مزید افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ، سینتالیس لاکھ، چون ہزار، سات سو، انیس ہو گئی ہے۔

کورونا سے متاثرین اور اموات کے لحاظ سے اس وقت بھی امریکہ ہی دنیا میں پہلے نمبر پر بنا ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا وبا کے خلاف مہم میں لاپرواہی برتنے پر اس ملک کی حکومت اور بذات خود صدر ٹرمپ، ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔