پارلیمنٹ کے باہر آرمینیا کے وزیر اعظم کے خلاف وسیع مظاہرے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377425-پارلیمنٹ_کے_باہر_آرمینیا_کے_وزیر_اعظم_کے_خلاف_وسیع_مظاہرے_ویڈیو
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے بارے میں جنگ سے صرف آرمینیا کو نقصان پہنچا ہے اور اسے کئی علاقوں سے عقب نشینی کرنی پڑی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے بارے میں جنگ سے صرف آرمینیا کو نقصان پہنچا ہے اور اسے کئی علاقوں سے عقب نشینی کرنی پڑی۔

آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے ناراض آرمینیا کے عوام نے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کئے اور وزیر اعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ 

یاد رہے کہ آرمینیا نے روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا۔ 

عوام نے ملک کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔