نیویارک میں چرچ پر فائرنگ، حملہ آور مارا گيا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377610-نیویارک_میں_چرچ_پر_فائرنگ_حملہ_آور_مارا_گيا
نیویارک میں ایک چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • نیویارک میں چرچ پر فائرنگ، حملہ آور مارا گيا

نیویارک میں ایک چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے منہٹن میں واقع چرچ پر مسلح شخص کے حملے کے بعد پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گولی ماردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور شخص مارا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دعائیہ تقریب کے خاتمے کے بعد چرچ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگيا۔

اس واقع میں کسی عام شہری یا سیکورٹی اہل کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کرمنل رکارڈ کا حامل ایک شخص تھا۔