امریکی پارلیمنٹ پر حملہ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i378917-امریکی_پارلیمنٹ_پر_حملہ_واشنگٹن_ڈی_سی_میں_کرفیو_نافذ
امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر شکست خوردہ صدر ٹرمپ کے حامیوٕں کے حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکی پارلیمنٹ پر حملہ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ

امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر شکست خوردہ صدر ٹرمپ کے حامیوٕں کے حملے اور ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں میں مقامی وقت کے مطابق کرفیو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔

واشنگٹن کی سڑکوں پر سناٹا ہو گیا، لوگ گھروں میں چلے گئے۔ پولیس نے کیپیٹل ہل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں  نے انتخابی نتائج  کے خلاف احتجاج  کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو خالی کرالیا ہے۔