Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۱ Asia/Tehran
  • سابق صیہونی سفارتکار کا بیان، بائیڈن حقیقی صیہونی ہیں

سابق صیہونی سفارتکار کا کہنا ہے کہ بائیڈن حقیقی صیہونی ہیں۔

امریکا میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر نے امریکا کی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کے لئے تل ابیب علاقے میں اس کا خاص شریک سمجھا جاتا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق اعلی سفارتکار نے اتوار کو ایک گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایک حقیقی صیہونی ہیں اور اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 2002 سے 2006 تک امریکا میں اسرائیل کے سفیر رہ چکے ڈنی آیالون نے کہا کہ جو بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان رابطے میں تاخیر کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔

اسرائیلی سفارتکار کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان رابطے میں تاخیر کے باوجود، بائیڈن اور ان کی حکومت اسرائیل کی حفاظت کے لئے سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کا مسئلہ، بائیڈن حکومت کے لئے خاص اہمیت نہیں رکھتا۔

ٹیگس