Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • مسکراہٹوں پر کورونا کا ستم ۔ تصاویر

عالمی وبا کورونا نے زندگی کے بے شمار گوشوں میں تلخیاں گھول دی ہیں اور جابجا اسکے تازیانوں سے زخمی زندگی سسکیاں لیتی دکھائی دے رہی ہے۔ ہمارے خیال میں ایک بڑا ستم جو کورونا نے ڈھایا وہ یہ تھا کہ اُس نے انسانوں بالخصوص بچکانہ مسکراہٹوں کو بد نما غلاف ماسک کے پیچھے دھکیل دیا، وہی مسکراہٹیں جنہیں دیکھ کر ہر وجود میں ایک نئی زندگی کی لہر دوڑ جاتی تھی۔ پیش خدمت گیلری میں آپ ماسکوں کے قیدی اُن معصوم چہروں کو ملاحظہ کریں گے جن پر اٹھنے والی مسکراہٹ ظاہر ہوئے بغیر ہی دم توڑ دیتی ہے۔

ٹیگس