پورٹ لینڈ میں پر تشدد مظاہرے، کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ + ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381959-پورٹ_لینڈ_میں_پر_تشدد_مظاہرے_کئی_دکانوں_میں_توڑ_پھوڑ_ویڈیوز
امریکا کے پورٹ لینڈ شہر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے بعد دکانوں پر حملے کر دیئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran

امریکا کے پورٹ لینڈ شہر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے بعد دکانوں پر حملے کر دیئے۔

روسی چینل رشا ٹو ڈے  نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں امریکا کے پورٹ لینڈ شہر میں مظاہرے کے بعد دکانوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ میں مظاہرے، جو بائیڈن کی جانب سے امیگریشن پالیسی کے نفاذ پر اعتراض کرنے کے لئے ہوا تھا۔ مظاہرے کے دوران کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس کے شیشے توڑ دیئے گئے۔