ارجنٹائن، صدر کی گاڑی پر مظاہرین کا پتھراؤ
Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
ارجنٹائن کے جنوبی صوبے میں مشتعل مظاہرین نے صدر البرٹو فرنینڈز کی بس پر حملہ کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے جنوبی صوبے کے دورے کے موقع پر ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے صدر کو لانے والی بس کو گھیر لیا اور اس پر پتھراﺅ کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائنا کے صدر جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر پہنچے تھے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
صدر کے دورے کے موقع پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مائننگ کے دوبارہ آغاز کے منصوبے پر صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔