اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i383348-اسرائیلی_بحری_جہاز_پر_میزائل_سے_حملہ
مکران سی کے علاقے میں ایک اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل سے حملہ

مکران سی کے علاقے میں ایک اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مکران سی کے علاقے میں سفر کرنے والے ایک بحری جہاز کو جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے، میزائل حملے سے جزوی نقصان پہنچاہے۔

اسرائیل کے چینل بارہ نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز، جو تنزانیا سے ہندوستان جارہا تھا،  مکران سی  میں حملے کا شکار ہونے  کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ بحری جہاز ایکس ٹی مینیجمنٹ کی ملکیت ہے جس کا دفتر مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہ حیفا میں واقع ہے۔