جرمنی. انتہائی دائیں بازو کے سفید فام دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی
Apr ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
ملزمان پر تارکین وطن، مسلمانوں اور سیاستدانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے سفید فام دہشت گرد گروپ کے 11 مشتبہ ارکان کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملزمان کی عمریں 32 سے 61 سال کے درمیان ہیں اور اُنہیں پچھلے سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جرمن استغاثہ کے مطابق تمام 11 ملزمان جرمن ہیں اور دہشت گرد تنظیم گروپ ایس، کے رکن تھے۔ ان پر تارکین وطن، مسلمانوں اور سیاستدانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
اس دہشت گرد گروپ کا مقصد جرمنی میں خانہ جنگی شروع کرنا تھا۔ ان کا 12 واں ساتھی سابق پولیس اہلکار ہے جس پر گروپ کو معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس پر بھی مقدمہ چل رہا ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق گروپ ایس کے ارکان جرمنی کی ریاست اور سماجی نظام کو گرانے کا ارادہ رکھتے تھے۔